News Views Events

حکومت،اپوزیشن ملکی مسائل کے حل کے لیے ایک پیج پر آئیں ، چودھری شجاعت حسین

0

لاہور : ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت ملک کامران منیر نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک بھی ملاقات میں موجود تھے ،
ملک کامران منیر نے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نوجوانوں اور کاروباری طبقہ کی مسلم لیگ میں شمولیت خوش آئند ہے ۔حکومت،اپوزیشن ملکی مسائل کے حل کے لیے ایک پیج پر آئیں ، عوام اور ملک محاذ آرائی کی سیاست کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سب کو مل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہو گا،
اس موقع پر مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ ملک کامران منیر کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، مسلم لیگ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے واضع ایجنڈا رکھتی ہے ،
ملک کامران منیر نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی ملک اور قوم کے لیے بے پناہ خدمات ہیں ،چوہدری شجاعت حسین کی وضع داری اور ملک سے وفاداری نے انہیں سیاست اور پارٹی پر شمولیت پر آمادہ کیا ،چوہدری شجاعت حسین درد دل رکھنے والے عظیم سیاسی راہنماء ہیں، وہ ملک میں وحدت کی علامت ہیں۔

 

پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے شجاعت ہاوس اسلام آباد کے انچارج و میڈیاکوآرڈینر محسن اسلم کی ملاقات

یہ بھی پڑھیں:

ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فورم تشکیل دیاجائے،چودھری شجاعت

اعلی سطحی فورم کی تشکیل،چوہدری شجاعت ملک میں سیاسی استحکام کے خواں ہیں،مصطفیٰ ملک

معاشی، دفاعی طور پر مضبوط پاکستان ہماری منزل، جدوجہد جاری رکھیں گے، مصطفیٰ ملک

کارکن سرمایہ،قیادت مایوس نہیں کرے گی، مصطفیٰ ملک

قائد اعظم کے فرمودات پر عمل کر کے ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، ڈاکٹر محمد امجد

Leave A Reply

Your email address will not be published.