News Views Events

امریکی کار حادثے میں 15افراد ہلاک ،متعدد زخمی

0

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ایک کار سوار نے دانستہ گاڑی ہجوم پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس معاملے کی دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اسی روز امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے سامنے الیکٹرک کار میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یکم تاریخ کی صبح نیو اورلینز کی میئر لاٹویا کینٹریل کو فون کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت اس واقعے کی تحقیات کے لئے مکمل حمایت فراہم کرے گی۔ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ان کی ٹیم تحقیقات اور اس کے بعد کی کوششوں میں نیو اورلینز شہر کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.