News Views Events

ایران کے سپریم لیڈر کی شامی عوام سے امریکی اسرائیل جارحیت کا مقابلہ کرنے کی اپیل

0

تہران :ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایک تقریر میں کہا کہ شام شامی عوام کا ہے اور انہوں نے شامی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل جیسی بیرونی طاقتوں کی جارحیت کا مقابلہ کریں۔
خامنہ ای نے کہا کہ شام کی سرزمین کے کچھ حصے پر امریکہ اور اسرائیل جیسی غیر ملکی افواج نے قبضہ کر رکھا ہے لیکن ان غیر ملکی افواج کو آخر کار شامی عوام نکال باہر کریں گے۔
اگرچہ امریکہ شام میں زیادہ سے زیادہ اڈے قائم کر رہا ہے لیکن اسے یقین ہے کہ یہ اڈے بالآخر شامی عوام کے قدموں تلے روند دیے جائیں گے۔ لبنان اور یمن مزاحمتی تحریک کی علامت بن چکے ہیں اور یقیناً امریکہ اور دیگر جارح ممالک ذلت کے ساتھ اس خطے سے نکل جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.