News Views Events

سال 2024 میں چین کے قومی ریلوے کے ذریعے 4.08 بلین مسافروں کی آمدو رفت

0

بیجنگ:چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ، 2024 میں چین کے قومی ریلوے کے ذریعے 4.08 بلین مسافروں کی آمدورفت ہوئی ہے ، جو سال بہ سال 10.8فیصد کا اضافہ ہے۔ 2024 میں ، قومی ریلوے نے مجموعی طور پر 3.99 بلین ٹن کا سامان بھیجا ہے جو سال بہ سال 1.9فیصد کا اضافہ ہے اور مسلسل آٹھ سالوں سے ترقی برقرار رہی ہے۔قومی ریلوے پر اوسط روزانہ لوڈنگ پہلی بار 180،000 کاروں سے تجاوز کر گئی ، جو اسی عرصے میں تاریخ کا بہترین معیار ہے۔ 2024 میں چین کے قومی ریلوے نے فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری کےلئے 850.6 بلین یوآن مختص کئے ہیں جو سال بہ سال 11.3فیصد کا اضافہ ہے۔ 3،113 کلومیٹر نئی لائنوں کو آپریشن میں لایا گیا ہے ، جس میں 2،457 کلومیٹر تیز رفتار ریلوے بھی شامل ہے ، اور ریلوے کی تعمیر میں نمایاں ثمرات برآمد ہوئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.