اعلی سطحی فورم کی تشکیل،چوہدری شجاعت ملک میں سیاسی استحکام کے خواں ہیں،مصطفیٰ ملک
وہ چاہتے ہیں کہ حکومت،اپوزیشن،عسکری قیادت ایک پیج پر آئیں اور ملکی مسائل کا حل نکالیں، مسلم لیگ وہاڑی کے صدر رانا ریاض سرور کی رہائشگاہ پر یوم تاسیس کی تقریب سے چوہدری اشرف،ندیم پہلوان،ملک عبدالرحیم،الطاف بھٹی کا خطاب
لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے ملکی مسائل اور عام آدمی کے ریلیف لیے اعلی سطحی فورم کے تشکیل کے لیے تجویز بہت اہم ہے وہ ملک میں سیاسی استحکام کے خواں ہیں،وہ چاہتے ہیں کہ حکومت،اپوزیشن،عسکری قیادت ایک پیج پر آئیں اور ملکی مسائل کا حل نکالیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ضلع وہاڑی کے صدر رانا ریاض سرور کی رہائشگاہ پر یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیبر ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری اشرف،مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان،ضلعی جنرل سیکرٹری وہاڑی ملک عبدالرحیم،ضلعی سیکرٹری اطلاعات الطاف بھٹی نے بھی خطاب کیا اور راہنماوں نے یوم تاسیس کا کیک بھی کاٙٹا، اس سے قبل جب مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک ، رانا ریاض سرور کی رہائشگاہ پر پہنچے تو مسلم لیگی عہدے داروں نے انہیں گلدستے پیش کرکے استقبال کیا، مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ضلع وہاڑی کی ٹیم پر ہمیں فخر ہے، جس نے کم عرصہ میں پارٹی کو ضلع میں فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا،مصطفیٰ ملک نے کہا کہ 30 دسمبر کو جب مسلم لیگ کی بنیاد رکھی تو اس کا مقصد مسلمانوں کے علیحدہ وطن کا خواب تھا جو طویل جدوجہد سے پورا ہوا، مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرے گی، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین ملکی ترقی کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں،چوہدری اشرف نے کہاکہ پارٹی کا پیغام ہر جگہ پہنچائیں گے جبکہ ندیم پہلوان کا کہنا تھا کہ چوہدری شافع حسین نے صنعتوں کی بحالی اور فنی تعلیم کے لیے گراں خدمات انجام دی ہیں، اس موقع پر ضلع وہاڑی کےقائدین نے یقین دلایا کہ ضلع وہاڑی میں پارٹی کو بھرپور انداز میں متحرک اور فعال بنائیں گے