News Views Events

نیا سال ہندسے کی تبدیلی نہیں ، اغراض و مقاصد ، بہتر سے بہترین ، راہِ عروج و حصول کی تبدیلی کو اپنے سنگ لاتا ہے جس کو ہمیں صرف سمجھنا ہے ،پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن

0

اسلام آباد:ملک کی معروف و مقبول ، ہر دلعزیز تعلیمی ، سیاسی ، سماجی و قبائلی شخصیت رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن نے نئے سال کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال اللہ پاک کی طرف سے ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں دوبارہ سے موقع دیا کہجو ہم گذشتہ سال میں حاصل نہیں کر سکے ،وہ اب حاصل کر لیں ۔
انہوں نے کہا کہ جو خواب ہمارے شرمندہِ تعبیر نہیں ہو سکے ، اس سال میں مثبت لائحہ عمل کو اپناتے ہوئے محنت و حوصلے کا دامن لیے اپنے تمام خوابوں کے تعبیر کو عملی و حقیقی شکل دینی ہوگئی ۔
رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن نے بات جاری رکھتے ہوئے کہ ہمیں سال کے آغاز پر ہی اپنی زندگیوں سے منفی چیزوں کو نکال باہر کر دینا چاہیے اور مثبت چیزوں کا اپنی زندگی کا حصہ بنا دینا چاہیے ۔
بے جا بوجھ ہمیں نہیں لادنا چاہیے اور نہ ہی کسی توانائی کو ضائع کرنا چاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.