News Views Events

بلغاریہ اور رومانیہ باضابطہ طور پر شینگن علاقے میں شامل ہو گئے

0

یکم جنوری 2025 سے، بلغاریہ اور رومانیہ مکمل طور پر شینگن ایریا میں شامل ہو گئے ہیں۔ اب شینگن ایریا میں زمینی سفر کے لیے ان ممالک کے افراد کو کسی سرحدی معائنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس تبدیلی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے، رومانیہ کی نیشنل روڈ انفراسٹرکچر کمپنی نے متعدد اقدامات اور کچھ سرحدی گزرگاہوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔31 مارچ 2024 کو بلغاریہ اور رومانیہ جزوی طور پر شینگن ایریا میں شامل ہوئے تھے، اور شینگن علاقے کے ممالک نے دونوں ممالک کی فضائی اور سمندری سرحدوں پر کنٹرول ہٹا دیا تھا۔ تاہم، دونوں ممالک اور شینگن ایریا کے ممالک کے درمیان زمینی سفر کرتے وقت سرحدی معائنے کی ضرورت قائم رکھی گئی جو کہ یکم جنوری 2025 کو ہٹا دی گئی۔
جون 1985 میں، فرانس، جرمنی، ہالینڈ، بیلجیئم اور لکسمبرگ سمیت پانچ ممالک نے شینگن ایریا قائم کیا ، جس کا مقصد ان ممالک کے درمیان لوگوں اور سامان کی آزادانہ نقل و حمل کو حاصل کرنا اور یورپی انضمام کو فروغ دینا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.