News Views Events

روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی کی تازہ صورت حال

0

روسی وزارت دفاع نے ایک جنگی رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز صبح ، روسی فوج نے یوکرین کے ایک فوجی ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے اور یوکرین کی مسلح افواج کے لئے بارود تیار کرنے والے ایک فوجی صنعتی ادارے پر کلسٹر حملے کرنے کے لئے ٹارگٹڈ ہتھیاروں اور اٹیک ڈرونز کا استعمال کیا ، اور تمام مطلوبہ اہداف کو تباہ کردیا گیا۔
اسی روز یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے بتایا کہ اس دن یوکرین کی فوج نے روس کے علاقے سمولینسک میں تیل کے ایک ڈپو پر حملہ کیا جہاں ایک طاقتور دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ یوکرین کے مطابق، تیل کا یہ ڈپو بنیادی طور پر روسی فوج کی سپلائی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
یوکرین کی فضائیہ نے بتایا ہے کہ 2024 میں یوکرین کی فوج نے مختلف اقسام کے 1300 سے زائد روسی میزائل، 11200 اٹیک ڈرونز اور 40 روسی لڑاکا طیارے مار گرائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.