News Views Events

چین کے مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں مسلسل تین ماہ تک توسیع برقرار

0

بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور قومی ادارہ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2024 میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.1 فیصد رہا، جو مسلسل تین ماہ سے توسیع کی حد میں مستحکم رہا ہے، اور چین کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔میکرو اکنامک پالیسیوں کا مثبت اثر جاری ہے اور مجموعی طور پر مارکیٹ کی طلب تیزی سے بحالی کے رجحان کو ظاہر کر رہی ہے۔ دسمبر میں نئے آرڈرز کا انڈیکس 51فیصد رہا ، جو پچھلے مہینے سے 0.2 فیصد کا اضافہ تھا، اور یہ لگاتار چار مہینوں سے بڑھ رہا ہے۔نئی اشیا کو خریدتے وقت استعمال کردہ اشیا کے وصول کی پالیسی اور روایتی تہواروں پرکھپت کی بہتری جیسے عوامل کی وجہ سے اشیائے صرف کی صنعت کی توسیع کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ آلات کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس مسلسل پانچ مہینوں سے توسیع کی حد میں ہے اور تیزی سے ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔چوتھی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس کی اوسط قدر 50.2فیصد رہی جو کہ تیسری سہ ماہی میں 49.4فیصد کی اوسط قدر سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.