News Views Events

چین کی نئی توانائی گاڑیاں ماحول دوست تبدیلی میں نئی بلندی کی جانب گامزن

0

بیجنگ(شِنہوا) چین کی نئی توانائی گاڑیاں (این ای وی) تیار کرنے والے اداروں نےمشکلات کے باوجود 2024 میں خاطر خواہ ترقی کی اورکاربن کے اخراج میں کمی کے اہداف کی بدولت ماحول دوست توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ جاری رہا۔
چین میں نئی توانائی گاڑیاں تیار کرنے والوں کے لئے اہم ترین سنگ میل 14 نومبر کو ر ہا، اس روز ملک کی سالانہ نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار پہلی مرتبہ ایک کروڑ سے زائد ہوگئی جس سے چین دنیا بھر میں یہ کامیابی حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شین گوبن کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی زبردست تاریخی اہمیت کی حامل ہے جو چینی برانڈ تیار کرنے والوں کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے۔
صنعتی ماہرین کے مطابق اس سنگ میل نے دنیا میں نئی توانائی گاڑیوں کی تیاری اور فروخت کرنے والے سب سے بڑے ملک کی حیثیت سے چین کا مقام مستحکم کیا ہے، یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں گاڑیوں کی صنعت کی تیز تر ترقی کے نئے مرحلے کا آغاز ہے۔
چین مسلسل 9 برس تک نئی توانائی گاڑیوں کی تیاری اور فروخت میں سرفہرست رہا۔2023 میں دنیا میں نئی توانائی گاڑیوں کی تیاری اور فروخت میں چین کا حصہ 60 فیصد سے زائد تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.