News Views Events

زید حسین نواز کی شادی میں مریم نواز کا سنہری سوٹ توجہ کا مرکز، قیمت کتنی ہے؟

0

 

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین کی شادی کی تقریبات میں مریم نواز کا لباس توجہ کا مرکز بن گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ حسین نواز کے بیٹے زید حسین کی شادی میں پہنے گئے خوبصورت سنہری لباس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

مریم نواز نے زید حسین کے ولیمے میں پاکستان کے نامور فیشن برانڈ کا تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا۔

برانڈ کی جانب سے نجی ویب سائٹ کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا لباس کسٹمائز ورژن ہے جس کی قیمت 12 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔

اس سے قبل مریم نے زید حسین کی بارات پر ایک اور پاکستانی فیشن برانڈ کا لباس پہنا تھا جس کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار روپے بتائی گئی تھی۔

مریم نواز کا بھتیجے کی شاد ی پر بھارتی ڈیزائنر کے سرخ جوڑے کا انتخاب، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.