News Views Events

آج کا چین ، خوابوں سے تکمیل تک

0

 

سال نو کی گھنٹی بجنے والی ہے اور نئے سال کی آمد آمد ہے.چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ بیجنگ وقت کے مطابق 31 دسمبر 2024 کی شام 7 بجے چائنا میڈیا گروپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے 2025 کے نئے سال کا پیغام دیں گے۔

صدر شی جن پھنگ سنہ 2014 سے مسلسل 11 سال سے نئے سال کا پیغام دیتے آ رہے ہیں۔ نئے سال کےلئے ان 11 پیغامات میں ہم نے چین کی ترقی دیکھی ہے ۔ چین نے انسانی تاریخ میں غربت کے خلاف سب سے بڑی جنگ جیتی ہے، اور دیہی احیاء کا نیا ماحول دکھایا گیا ہے. حیاتیاتی ماحول بتدریج بہتر ہوتا جا رہا ہے،ذریعہ معاش کے مختلف منصوبوں میں تیزتر ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے فوائد، خوشی اور تحفظ کا احساس مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا ہے. چین کی اقتصادی ، سائنسی و تکنیکی اور جامع قومی طاقت نئی بلندی تک پہنچ گئی ہے،اور کھلے پن کا دروازہ وسیع تر ہو رہا ہے. یہ سب بےشمار لوگوں کی محنت اور پسینے کا نتیجہ ہے اور یہ ہے چین کی قوت! جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے نئے سال کے پیغام میں فرمایا ہے کہ "آج کا چین ایک ایسا چین ہے جہاں خواب یکے بعد دیگرے پورے ہو رہے ہیں۔ ”

Leave A Reply

Your email address will not be published.