News Views Events

مشرق وسطیٰ کو خطے سے باہر کے ممالک کے درمیان جغرافیائی سیاسی رقابت کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔چینی مندوب

0

مشرق وسطیٰ کو خطے سے باہر کے ممالک کے درمیان جغرافیائی سیاسی رقابت کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔چینی مندوب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک ہنگامی عوامی اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے اجلاس سے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ بڑی طاقتوں کے کھیل کے لیے گلیڈی ایٹرز کا میدان نہیں ہے اور نہ ہی یہ خطے سے باہر کے ممالک کے درمیان جغرافیائی سیاسی رقابت کا شکار ہو سکتا ہے۔ چین مشرق وسطیٰ میں تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں تاکہ پرامن بقائے باہمی کا حصول ممکن ہو سکے۔انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے عوام کے انتخاب کا احترام کرتے ہوئے اسٹریٹجک خودمختاری کے حصول میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کی حمایت کرے۔ گینگ شوانگ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.