جنوبی کوریا کی عدالت نے صدر یون سک یول کی گرفتاری کی منظوری دے دی
جنوبی کوریا کی عدالت نے صدر یون سک یول کی گرفتاری کی منظوری دے دی
جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے شہری بدامنی میں ملوث ہونے کی وجہ سے صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
جنوبی کوریا کی آئینی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی موجودہ صدر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تاریخ سے 7 دنوں تک موثر ہوں گے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد جنوبی کوریا کی صدارتی سیکیورٹی سروس نے کہا کہ وہ قانونی طریقہ کار کے مطابق حفاظتی اقدامات کرے گی۔ 30دسمبر کو ، جنو بی کوریا کے "جوائنٹ انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز” ، جس میں جنوبی کوریا کے سینئر سرکاری عہدیداروں کا کرمنل انویسٹی گیشن ڈویژن ، پولیس اور وزارت دفاع کا انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں ، نے سیئول ویسٹرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کی درخواست دائر کی۔ یون سک یول کے وکیل نے اسی دن کہا کہ سینئر سرکاری عہدیداروں کےکرمنل انویسٹی گیشن ڈویژن کے پاس شہری بدامنی کے جرم کی تحقیقات کا کوئی اختیار نہیں ہے اور وہ فوجداری ضابطہ قانون کے تحت وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دینے کی شرائط پر پورا نہیں اترتا۔ اس سے قبل یون سک یول اور ان کے وکیل بارہا کہہ چکے ہیں کہ یون سک یول نے خود شہری بدامنی کے جرم سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔