News Views Events

معاشی، دفاعی طور پر مضبوط پاکستان ہماری منزل، جدوجہد جاری رکھیں گے، مصطفیٰ ملک

چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں خوشحال و مستحکم ریاست بنانا قومی ریاست اولین ایجنڈا ہے، طارق حسن

0

 

کراچی : پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اسے خوشحال، پرامن اور مستحکم ریاست بنانا ہمارا اولین ایجنڈا ہے معاشی، دفاعی طور پر مضبوط پاکستان ہماری منزل ہے، مسلم لیگ سندھ کی تنظیم و کارکرگی دوسرے صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے اس لئے قائد جوہدری شجاعت حسین سمیت مرکزی قیادت کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے یوم تاسیس پر طارق حسن کی رہائشں گاہ پر منعقدہ اجلاس سے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے. اس موقع پر غلام مصطفیٰ ملک اور طارق حسن نے مسلم لیگ ہیومن رائٹس کے صوبائی صدر عبدالجبار میتلو اور دیگر عہدے داروں میں مرکزی صدر ہیومن رائٹس انیلہ ایاز چویدری کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی تقسیم کیے، جبکہ تقریب سے مسلم لیگ سندھ کے سینئر نائب صدر نعمت شاہ۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ نائب صدر شاہد عباسی۔ ونگز کے صدور لیبر ونگ کے عبد القیوم خان۔ لائرز ونگ کے سید زبیر ہاشمی ایڈوکیٹ۔ یوتھ ونگ کے رمیز منظور روفی۔ اسپورٹسں ونگ کے سید مشرف علی۔ ق لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری نعیم خان۔ خواتین ونگ کی صدر ریحانہ رسول۔ بسمہ ہوتی۔ امبرین۔ سوشل میڈیا ونگ کرچی کے سید مظہر زیدی۔ منارٹی ونک کے جنرل سیکرٹری ملک جارج رافیل۔ کامران ملک۔ ہیومن رائٹسں کے صدر عبد الجبار ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.