سال 2024 زیادہ پر امید نہیں رہا ۔ جنگوں نے لاتعداد لوگوں کو درد اور تکالیف سے دوچار کیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا نئے سال کے موقع پر خطاب
سال 2024 زیادہ پر امید نہیں رہا ۔ جنگوں نے لاتعداد لوگوں کو درد اور تکالیف سے دوچار کیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا نئے سال کے موقع پر خطاب
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نئے سال کے موقع پر تقریر کی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ سال 2025 ایک نئی شروعات ہو گا، جو ایک منقسم دنیا کو ایک "متحد ملک” میں بدل دے گا۔گوتریس نے کہا کہ سال 2024 زیادہ پر امید نہیں رہا ۔ جنگوں نے لاتعداد لوگوں کو درد اور تکالیف سے دوچار کیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر لوگ بے گھر ہوئے ، عدم مساوات اور تقسیم، کشیدگی اور اعتماد کے بحران میں اضافہ ہوا۔
گوتریس نے نشاندہی کی کہ بنی نوع انسان ابھی ایک ایسی دہائی سے گزرے ہیں جس میں کرہ ارض شدید گرمی سے دوچار رہا، اور آب و ہوا کی شدت کا رجحان سامنے آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2025 میں، ممالک کو کاربن کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کرنا ہوگا، قابل تجدید توانائی سے چلنے والے مستقبل کی طرف منتقلی کی حمایت کرنی ہوگی، اور دنیا کے لیے ترقی کا ایک محفوظ راستہ کھولنا ہوگا۔
گوتریس نے نشاندہی کی کہ انتہائی مشکل وقت میں بھی امید کی طاقت تبدیلی کو آگے بڑھا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ 2025 میں کیا ہوگا۔ "لیکن میں ان لوگوں کے ساتھ ثابت قدم رہنے کا وعدہ کرتا ہوں جو ایک ساتھ مل کر ایک پرامن، مساوی، مستحکم اور صحت مند مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم 2025 کو ایک نیا نقطہ آغاز بنا سکتے ہیں: ایک منقسم دنیا نہیں، بلکہ ایک متحد ملک بنا سکتے ہیں ۔”