جنوبی کوریا کے طیارے کے حادثے پر چین کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
جنوبی کوریا کے طیارے کے حادثے پر چین کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں جنوبی کوریا کی جیجو ایئر کے مسافر طیارے کے حادثے میں بھاری ہلاکتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کے حادثے کے المناک واقعے پر گہرا دکھ ہے جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ اسی روز چینی صدر شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور عوام کی طرف سے جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر چوئی سانگ مو کو تعزیتی پیغام بھیجا، متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔