چین میں رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں 11.98 ملین نئی ملازمتوں کی فراہمی
چین نے قومی اسٹریٹجک ٹیلنٹ کی نشوونما کو تیز کردیا ہے
بیجنگ :
چینی وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے مطابق، رواں سال چین میں روزگار کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم ہے، پہلے 11 ماہ میں شہروں اور قصبوں میں 11.98 ملین نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، شہری بے روزگاروں کے لئے 4.75 ملین نئی ملازمتیں اور روزگار کی مشکلات کے شکار افراد کے لئے 1.48 ملین ملازمتیں پیدا ہوئیں۔
اس کے علاوہ، نومبر 2024 کے آخر تک، ملک بھر میں بنیادی پینشن انشورنس، بے روزگاری انشورنس، اور کام سے متعلق انجری انشورنس کے ذریعہ بیمہ شدہ افراد کی تعداد بالترتیب 1.076 بلین، 246 ملین اور 304 ملین تک پہنچ گئی۔
رواں سال کے آغاز سے ، چین نے قومی اسٹریٹجک ٹیلنٹ کی نشوونما کو تیز کردیا ہے اور پیشہ ورانہ اور ہنر مند صلاحیتوں کے حامل افراد کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔