امریکہ کے جنوبی علاقوں میں شدید موسم سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ کے جنوبی علاقوں میں طوفانی موسم کے باعث کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شدید موسم کی وجہ سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا۔ اس کے علاوہ کئی پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
حالیہ دنوں امریکہ کے جنوبی علاقے بار بار آنے والے طوفانوں سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ اے بی سی کی رپورٹس کے مطابق 28 سے 29 دسمبر تک 24 گھنٹوں کے دوران ٹیکساس، آرکنساس اور لوزیانا سمیت چھ جنوبی ریاستوں میں کم از کم 38 طوفانوں کی اطلاع ملی ہے۔
امریکی پاور ٹریکنگ ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کی شام تک امریکہ کے جنوب مشرق کی کئی ریاستوں میں 40,000 سے زائد صارفین اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔
امریکہ میں آنے جانے والی 9,000 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، اور 400 سے زائد منسوخ کر دی گئیں۔