News Views Events

چینی شہریوں کے خلاف شمالی میانمار ٹیلی کام فراڈ گروپ کے 39 افراد پر فرد جرم

0

چینی شہریوں کے خلاف شمالی میانمار ٹیلی کام فراڈ گروپ کے 39 افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی

بیجنگ: چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ون چو کے عوامی پروکیوریٹر نے چینی شہریوں کے خلاف ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک فراڈ اور دیگر جرائم میں ملوث میانمار کے منگ فیملی کرمنل گروپ اور اس سے وابستہ جرائم پیشہ گروپ کے 39 افراد کے خلاف ، جن میں منگ گوپھنگ بھی شامل ہے، عوامی جمہوریہ چین کے فوجداری قانون اور عوامی جمہوریہ چین کے فوجداری طریقہ کار کے قانون اور دیگر متعلقہ دفعات کے مطابق ون چو انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں فرد جرم عائد کی۔ یہ لوگ طویل عرصے سے مسلح افواج پر انحصار کرتے ہوئے شمالی میانمار کے کوکانگ علاقے میں مقیم تھے ۔ ان افراد کے خلاف دھوکہ دہی، دانستہ قتل، دانستہ چوٹ، غیر قانونی حراست، جوئے بازی کا اڈہ کھولنا، منشیات کی اسمگلنگ، اور جسم فروشی کی سرگرمیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.