اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کے حادثے پر اظہار تعزیت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کے حادثے پر اظہار تعزیت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کے حادثے پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
اس حادثے میں 179 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیان میں گوتریس نے ہلاک ہونےوالوں کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔
اسی روز امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ این ٹی ایس بی جنوبی کوریا کے مسافر طیارہ حادثے کی تحقیقات میں جنوبی کوریا کی مدد کے لیے ایک ٹیم کی قیادت کر رہا ہے۔ اس ٹیم میں این ٹی ایس بی، بوئنگ اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے تفتیش کار شامل ہیں۔ قبل ازیں کوریا ایئر ریل ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی نے بتایا کہ پرواز 7 سی 2216 کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ عام طور پر "بلیک باکس” تشریح کے کام میں تقریباً ایک ہفتہ لگتا ہے جبکہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کی خرابی کی صورت میں تقریباً ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ اگر فلائٹ ڈیٹا ریکارڈز کو شدید نقصان پہنچا ہے تو ، اسے تشریح کے لئے امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کو بھیجنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔