سابق امریکی صدر جمی کارٹر انتقال کر گئے
سابق امریکی صدر جمی کارٹر انتقال کر گئے
نیویارک: سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔وہ امریکہ کی تاریخ میں معمر ترین صدر تھے۔ جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکہ کے 39 ویں صدر رہے۔ان کے دور میں چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات باضابطہ طور پر قائم ہوئے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن عمل کے لئے بڑی اہمیت کے حامل مصر اور اسرائیل کے درمیان کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے ۔ امریکی صدر کے عہدے سے سبک دوش ہونے کے بعد جمی کارٹر کئی سالوں تک عوامی فلاح و بہبود کے لیے مصروف عمل رہے ۔