چینی صدر کا جنوبی کوریا کے طیارے کے حادثے پر تعزیتی پیغام
بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر چوئی سانگ مو کو جنوبی کوریا کے جیجو ایئر کے حادثے میں ہونے والی بھاری ہلاکتوں پر تعزیتی پیغام بھیجا۔
چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ جیجو ایئر کے مسافر طیارے کے تباہ ہونے اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں پر غمزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام کی جانب سے میں متاثرین کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔