پاکستانی کاروباری برادری بنگلہ دیش کے ساتھ صنعتی و تجارتی روابط بڑھانے کے لئے پرجوش ہے۔ ایم اکرم فرید
بنگلہ دیش کے نئے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین کو انکے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی
اسلام آباد: بنگلہ دیش کے نئے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین سے ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان کے سینٹرل چئیرمن، آئی سی سی آئی کے سابق صدر ،ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اور ممتاز صنعتکار میاں اکرم فرید نے خصوصی ملاقات میں انھیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ پاکستان میں سب سے پہلے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو انکے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت کے قیام سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں گرم جوشی آئی ہے اور دونوں طرف کی عوام میں برادرانہ تعلقات بڑھ رہے ہیں ۔
پاک بنگلہ دیش اعلی سطح پر سفارتکاری کا آغاز ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر D-8 ڈاکٹر محمد یونس اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں ہوا اور حال ہی میں دونوں سربراہان کے درمیان قاہرہ میں سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی ملاقات ہوئیں اور دونوں حکومتوں نے تمام سطحوں پر باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا تھا یہی وجہ ہے کہ 54 سال بعد حال ہی میں کراچی کی بندرگاہ سے 2300 ٹی اے یو کارگو بحری جہاز چٹاگانگ کی بندرگاہ پہنچا اور بنگلہ دیش نے پاکستان سے پچیس ہزار ٹن چینی کی خریداری بھیکی ہے جو جلد ہی بنگلہ دیش پہنچ جائی گی۔ اسکے علاوہ مزید کاروباری و تجارتی معاہدوں میں تیزی آئی ہے۔
انھوں نے بنگلہ دیش ہائی کمیشن کو فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی سی سی آئی) اور تمام تجارتی و کاروباری برادری کے طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام اور صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت کے نئے مواقعوں کے لئے پرجوش ہیں اور ہم نہ صرف بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کے خواہاں ہیں بلکہ ہم بنگلہ دیش کے کاروباری و تجارتی وفود کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے اسی سلسلے میں ایف پی سی سی آئی نے سارک چیمبر آف کامرس کے موجودہ صدر جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے کو خصوصی طور پر سارک ممالک کے اراکین کیساتھ ایک اہم میٹنگ میں مدعو کیا تھا۔ہائی کمشنر بنگلہ دیش ایم ڈی اقبال حسین نے میاں اکرم فرید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بنگلہ دیش حکومت اور ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستانی حکومت اور کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ نئی حکومت پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت اور نئے کاروباری مواقعوں کے لئے خصوصی کاوشیں کر رہی ہے اور ایف پی سی سی آئی اور آ ئی سی سی آئی کیساتھ رابط کرکے بنگلہ دیشی حکومتی اور کاروباری اداروں کی خصوصی میٹنگ کروائی جائیں گی۔