News Views Events

صدر مملکت نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے

0

اسلام آباد: دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا، قومی اسمبلی جلد سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی، یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد سومرو نے لاڑکانہ میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
پیپلزپارٹی کی قیادت اور جمعیت علمائے اسلام سندھ کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورت حال کے علاوہ مدارس رجسٹریشن بل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
آصف علی زرداری نے مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کرنے اور معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
کے امور تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ پی پی پی قیادت کو مولانا راشد سومرو نے ڈاکٹر شفیق سومرو کے ولیمے کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔۔ یپلزپارٹی کی قیادت سے جے یو آئی سندھ کے رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر اراکین سندھ اسمبلی جمیل سومرو اور سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔۔

May be an image of ticket stub and text

Leave A Reply

Your email address will not be published.