News Views Events

اسرائیلی افواج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی زیر زمین سرنگ کو تباہ کرنے کا دعویٰ

0

بیروت :اسرائیلی دفاعی افواج کے ایک بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے حال ہی میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی زیر زمین سرنگ دریافت کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ زیر زمین سرنگ، جو حزب اللہ کی ایلیٹ فورس رادوان کے فوجیوں کے زیر استعمال تھی، تقریبا 100 میٹر لمبی ہے اور اسے ہتھیاروں اور دیگر اشیا کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اور یہ سرنگ جزب اللہ کے ایک کمانڈ سینٹر کی طرف بھی جاتی تھی۔ اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ کمانڈ سینٹر سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور راکٹ لانچر ملے ہیں جو اس سے قبل جزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اسرائیلی فورسز نے سرنگ کو تباہ کردیا۔
یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ 27 نومبر کو نافذ العمل ہوا تھا۔ جنگ بندی معاہدے کے مطابق اسرائیلی افواج 60 دن کے اندر جنوبی لبنان سے بتدریج انخلا کریں گی۔ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس نے 23 دسمبر کو ایک بیان جاری کیا جس میں جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلا اور جنوبی لبنان میں لبنانی فوجیوں کی تعیناتی میں تیزی لانے پر زور دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.