News Views Events

روس نے یوکرین کے 104 ڈرون مار گرائے

0

روسی وزارت دفاع نے جنگ کی رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز روسی فوج نے 148 علاقوں میں یوکرین کی فوجی افرادی قوت اور ساز و سامان جمع کرنے والے علاقوں پر حملہ کیا، جس سے یوکرین کا ایک فوجی ہوائی اڈہ اور ایندھن کا ڈپو تباہ ہو گیا.اس کے علاوہ روس کی فضائی دفاعی افواج نے یوکرینی فوج کے 4 امریکی ساختہ "ہائماس” راکٹ اور 104 ڈرون مار گرائے۔
یوکرینی مسلح افواج نے گزشتہ رو زسوشل میڈیا پر بتایا کہ 26 دسمبر کو یوکرینی فوج نے اورل اوبلاست میں روسی مسلح افواج کی ایک فوجی تنصیب پر حملہ کیا اور روسی فوج کی ان تنصیبات کو تباہ کر دیا جو ڈرونز کو ذخیرہ کرنے اور ان کی مرمت کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.