News Views Events

مریم نواز کا بھتیجے کی شاد ی پر بھارتی ڈیزائنر کے سرخ جوڑے کا انتخاب، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

0

لاہور:سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے نکاح میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تیاری نے تمام تر توجہ سمیٹ لی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زید حسین نواز کے نکاح کی تصاویر وائرل ہوئیں تو اس تقریب میں نکاح کی مناسبت سے پہنا گیا مریم نواز کا خوبصورت سرخ و سنہرے امتزاج کا جوڑا ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

— تصاویر سوشل میڈیا
نکاح کی اس تقریب میں ہلکے میک اپ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تیاری دیدنی تھی۔
مذکورہ جوڑے سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ نے اس خاص موقع پر بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔
مریم نواز کا سرخ جوڑا، کتنا مہنگا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن ’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے، اس کا کرتا سلک اور ڈوپٹہ ٹیول (tulle) یعنی باریک جالی سے تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔
جاتی امرا میں منعقد ہونے والی نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں میں 700مہمان مدعو تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.