News Views Events

کارکن سرمایہ،قیادت مایوس نہیں کرے گی، مصطفیٰ ملک

پارٹی کا پرچم ہمیشہ سربلند رکھا،جنوبی پنجاب میں پارٹی کو بضرپور سیاسی قوت بنائیں گے ،ملتان میں پارٹی اجلاس سے راشد خان، اور دیگر کا خطاب

0

 

ملتان:
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن سرمایہ،قیادت کبھی بھی کارکنوں کو مایوس نہیں کرے گی،ڈاکٹر خالد خاکوانی اور ملتان کے دوستوں کی شاندار پارٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،مشاورت سے ملتان کے پارٹی راہنماوں کو جلد اہم ذمہ داریاں دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ڈوئژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر خالد خاکوانی سے ملاقات اور پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ ملک نے اس موقع پر صوبائی وزیر چویدری شافع حسین کی جانب سے ڈاکٹر خالد خاکوانی کو پھول پیش کیے، جبکہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی انکی بات کروائی، مصطفیٰ ملک نے چوہدری شجاعت حسین اور انکے بیٹے پارٹی کارکنوں کے بارے میں بہت حساس ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ مخلص لوگوں کو آگے لے کر آئیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں کام کرنا اعزاز ہے حالات جیسے بھی ہوں ان کا ساتھ دیتے رہیں گے ہم نے دوستوں کے ساتھ مل پارٹی کا پرچم ہمیشہ سربلند رکھا،جنوبی پنجاب میں پارٹی کو بضرپور سیاسی قوت بنائیں گے ،ملتان میں پارٹی اجلاس سے راشد خان،نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تنظیم پوری طرح فعال ہے ہم سب مل کر اسے مزید اور فعال بنائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.