اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ سی پیک پروجیکٹ فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
اسلام آباد میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجویز ہے کہ نیا جوڈیشل سلک روٹ ہونا چاہیے، جوڈیشل سلک روٹ میں ممالک کو منسلک کیا جائے۔
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ سی پیک بی آر آئی علاقائی کمیونٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات کا متبادل ثالثی نظام ہونا چاہیے، متبادل ثالثی نظام کے لیے قانون سازی بھی درکار ہے۔