اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ،پاکستان کے ازان علی خان اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے
ایڈنبرگ:پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپین ازان علی خان اسکاٹش جونیئر اوپن اور برٹش اوپن ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ کیلئے اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے۔ایشین جونیئر برائونز میڈلسٹ اورپاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپین ازان علی خان28 سے 30دسمبر تک اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ میں منعقد ہونےوالی جے سی لینڈسے اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ کی انڈر 17 کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اس کے علاوہ برطانوی اوپن ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ برطانیہ کے شہر بِرْمِنْگھم میں 2 سے 6 جنوری تک منعقد ہونے والی چیمپین شپ میں بھی پاکستان کی انڈ 17کیٹگیری میں نمائندگی کریں گے۔اس موقع پر پاکستان کی معروف سماجی وفلاحی تنظیم مسلم ہینڈز کی جانب سےپاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپین ازان علی خان کوعالمی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے مکمل سپورٹ کیا گیا ہے۔اس موقع پرپرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی جانب سے بھی کھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈاریکٹر مسلم ہینڈ ز سید جاوید گیلانی کا کہنا تھاکےمسلم ہینڈز نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔نوجوانوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ ،ہنرمند بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپین اذان علی خان نے مسلم ہینڈز کی بھرپور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا
۔وزیر اعظم کے معاون برائے امور نوجوانان، رانا مشہود احمد خان نے مسلم ہینڈز کی جانب سے نوجوانوں اور بچوں کے کھیلوں کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور قومی ذمہ داری ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کے بچے کسی بھی میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔