جرمن صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی
جرمن صدر فرینک والٹر سٹین میئر نے پارلیمنٹ بنڈسٹاگ تحلیل کر دی ، اور نئے پارلیمان کے انتخابات کی تاریخ 23 فروری 2025 مقرر کی گئی ہے۔
گزشتہ تین سالوں کے دوران، شولز حکومت کو مسلسل معاشی بدحالی، مینوفیکچرنگ کساد بازاری، بگڑتی ہوئی عوامی سلامتی، اور یوکرین کو دی جانے والی امداد سے بڑھتے ہوئے مالیاتی بوجھ جیسے دباؤ کا سامنا تھا، اور ووٹرز انتہائی غیر مطمئن ہیں۔ اس ماہ کی 16 تاریخ کو جرمن پارلیمنٹ میں شولز اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ جرمن قانون کے مطابق اولاف شولز کی ناکامی کی صورت میں جرمن صدر چانسلر کے مشورے سے 21 دنوں کے اندر پارلیمنٹ کو تحلیل کر سکتے ہیں۔ صدر کی جانب سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے بعد، نئے چانسلر کے انتخاب کے لیے 60 دنوں کے اندر نئے پارلیمان کے انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔