سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کا پارٹی نظم و ضبط کی تعمیر کو مضبوط بنانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے ایک اجلاس منعقد کیا۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس میں سیاسی بیورو کے ممبران نے پارٹی نظم و ضبط سے آگہی اور تعلیم کی کامیابیوں کو مضبوط بنانے اور گہرا کرنے کے لئے پارٹی نظم و ضبط سے جڑے تعلیمی ضابطہ اخلاق اور حوصلہ افزا کردار کو بروے کار لاتے ہوئے نظریاتی اور عملی حقائق کی بنیاد پر تنقید اور خود تنقید کا اہتمام کیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم تقریر کی۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پوری پارٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی کے نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کرے اور اسے برقرار رکھے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبران کو نہ صرف قواعد و ضوابط کی پاسداری کا نمونہ بننا چاہئے بلکہ ان لوگوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہئے جو مشکل کام کرنے کی ہمت رکھتے ہیں اور پیش پیش ہیں۔ اگلے سال اصلاحات، ترقی اور استحکام کا کام بہت کٹھن ہوگا اور تمام سطحوں کے پارٹی سربراہوں کو نچلی سطح اور عوام میں جانا چاہئے تاکہ ان کے نمایاں حل طلب مسائل کے ادراک اور جائزے سے حل کیا جائے۔