News Views Events

چائنا میڈیا گرو پ کی جانب سے 2024میں ٹاپ 10 ملکی اور بین الاقوامی مالیاتی خبروں کا اجراء

0

بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ نے 2024 میں ٹاپ 10 ملکی اور بین الاقوامی مالیاتی خبریں جاری کیں۔ 2024 میں ٹاپ 10 ملکی مالیاتی خبروں میں شامل ہیں: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں ” اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو مزید فروغ دینے کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کا فیصلہ” منظور، اعلیٰ معیار کی ترقی کو صحیح معنوں میں فروغ دیا گیا ہے اور معاشی اور سماجی ترقی کے متوقع اہداف کامیابی سے حاصل کیے جائیں گے۔
سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس نے بڑی تعداد میں سازگار پالیسیاں جاری کی ہیں، نئی پالیسیوں کے پیکیج کی بدولت چینی معیشت میں نمایاں بہتری، چین کی سالانہ اناج کی پیداوار پہلی بار 0.7 ٹریلین کلوگرام کی تاریخی بلندی تک پہنچ گئی، نئی توانائی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار 10 ملین سے تجاوز کر گئی، چین نے ریٹائرمنٹ اصلاحات کا آغاز کیا ،کیپٹل مارکیٹ میں داخلے کے لئے درمیانی اور طویل مدتی فنڈز کی بھرپور رہنمائی،سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی نتیجہ خیز رہی اور چانگ عہ 6 مشن چاند کے عقبی حصے سے نمونےواپس لے کر آنے میں کامیاب۔ 2024 میں ٹاپ 10 بین الاقوامی مالیاتی خبروں میں شامل ہیں: چین کی جانب سے گلوبل ساوتھ تعاون کی حمایت کے لئے آٹھ اقدامات کا اعلان، چین-افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ کا انعقاد، برکس ممالک کی تاریخی توسیع کے بعد پہلے سربراہی اجلاس کا انعقاد، "بیلٹ اینڈ روڈ”کا تاریخی منصوبہ پیرو کے چنکے بندرگاہ سے چین کے شنگھائی تک دو طرفہ براہ راست جہاز رانی کا آغاز اور چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے کی تعمیر کا آغاز ، فیڈرل ریزرو کا تیسری بار شرح سود میں کمی کا اعلان ، دنیا کے مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں مسلسل اضافہ ، "ٹیکسٹ جنریشن ویڈیو” لارج ماڈل سورا کا اجراء، روس یوکرین تنازع کی شدت میں اضافہ اور شام کی سیاسی صورتحال میں اچانک تبدیلی، رواں سال تاریخی اعتبار سے گرم ترین سال ثابت ہوا، اور امریکی حکومتی قرضہ 36 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.