News Views Events

جی سی سی کا متعلقہ ممالک سے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

0

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے کویت میں شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق اجلاس کے بعد جی سی سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سلامتی اور استحکام علاقائی استحکام کا اہم ستون ہیں۔بیان میں شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی اہمیت پر زور دیا گیا اور متعلقہ ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ شام پر عائد پابندیاں اٹھائیں۔بیان میں بین الاقوامی برادری سے شامی عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.