News Views Events

ہماری ٹیم ایک خاندان کی مانند ہے، ایان افضل خان

0

دبئی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے سب سے ہونہار نوجوان کرکٹرز میں سے ایک، ایان افضل خان (36 ٹی 20 انٹرنیشنل، 37 وکٹیں) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے والے ایان کا کہناہے کہ آئی ایل ٹی 20 متحدہ عرب امارات کے کرکٹرزکے لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔
آئی ایل ٹی 20 نے متحدہ عرب امارات کے کرکٹرز کو کچھ بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرکے خطے میں کرکٹ کی ترقی کے لئے ایک محرک کے طور پر کام کیا ہے۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پلیئنگ الیون میں متحدہ عرب امارات کے کم از کم دو کھلاڑیوں کو لازمی بنا کر اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں اور ان کے متعلقہ کیریئر پر پڑنے والے اثرات پر بات کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے اسپنر نے کہا کہ یہ لیگ بہت اہم ہے کیونکہ یہ مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ اس لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو دیگر فرنچائز لیگز میں بھی موقع مل سکتا ہے۔
دیگر بین الاقوامی فرنچائزز کی جانب سے کھیلنے والے ایان نے مزید کہا کہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ایک بہت اچھی لیگ اور ایک بہترین اقدام ہے جو متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ مستقبل میں، مزید کھلاڑی دلچسپی لیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ لیگ ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہے. یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اور ہم (متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں) نے بھی سخت محنت کی ہے، لہذا تمام فرنچائزز بھی مقامی کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کرتی ہیں۔
گلف جائنٹس آئی ایل ٹی 20 کی پہلی چیمپئن تھی جبکہ دوسرے سیزن میں ان کا اختتام پے آف پر ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.