News Views Events

فلپائن کا اپنے راستے پر بضد رہنا یقیناً اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں فلپائنی وزیر دفاع کے اس بیان پر تبصرہ کیا کہ فلپائن میں "ٹائفون” درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل کی تعیناتی جائز اور قانونی ہے۔ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل سسٹم کوئی دفاعی ہتھیار نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک اور جارحانہ ہتھیار ہے۔ فلپائن نے "ٹائفون” کی تعیناتی میں امریکہ کے ساتھ تعاون کیا، جس سے خطے میں جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور ہتھیاروں کی دوڑ کے خطرات لاحق ہوئے، جو علاقائی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ فلپائن نے کھلے عام کہا کہ ٹائفون سسٹم کو صرف معمول کی مشق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس سال ستمبر میں مشق ختم ہونے کے بعد اسے واپس لینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے وعدہ خلافی کی گئی ہے۔
ماؤ نینگ نے فلپائن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چین کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھے گا ، اپنے سلامتی مفادات کو کسی خطرے میں نہیں ڈالے گا ، فلپائن کا اپنے راستے پر بضد رہنا یقیناً اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.