News Views Events

چینی صدر کا آذربائیجان کے مسافر بردار طیارے کے حادثے پر اظہار تعزیت

مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے کا جان کر صدمہ ہوا، شی جن پھنگ

0

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نےآذربائیجان کے صدر الہام حیدر اوغلو علییف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ ٹوکائیف کو آذربائیجان کے مسافربردار طیارہ حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں آذربائیجان ایئرلائنز کے مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے کا جان کر صدمہ ہوا ، جس سے جانی نقصان ہوا۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.