News Views Events

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈیوک سو کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی جائےگی ، ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا

0

جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے کل رکنی اجلاس میں آئینی عدالت کے تین نئے ججوں کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ 27دسمبر کو جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے مواخذے کا مقدمہ باضابطہ طور پر جنوبی کوریا کی آئینی عدالت میں شروع ہوگا۔ آئینی عدالت میں اس وقت صرف 6 جج ہیں۔ 9 ججوں کی صورت میں مواخذے کی منظوری کے لئے 6 ججوں کی حمایت کافی ہے. آئینی عدالت میں چھ یا نو ججوں کے معاملے پر جنوبی کوریا کی حکمراں جماعت اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان سنگین اختلافات موجود ہیں ۔
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈیوک سو، جو قائمقام صدر کے طور پر کام کر رہے ہیں، نے 26 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب تک قومی اسمبلی میں حکمراں جماعت اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا تب تک وہ کسی نئے ججوں کو مقرر نہیں کریں گے۔ اس بیان کو جنوبی کوریا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا نے "مضحکہ خیز” قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیر اعظم ہان ڈیوک سو کے خلاف مواخذے کی کارروائی فوری طور پر شروع کی جائے گی۔اطلاع کے مطابق ہان ڈیوک سو کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا اعلان قومی اسمبلی کے کل رکنی اجلاس میں سامنے آیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.