چین اور بھارت کی افواج کی جانب سے سرحدی مسئلے کو حل کرنے کے فارمولے پر عمل درآمد جاری
بیجنگ:چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل زانگ شیاؤ گانگ نے چین بھارت سرحدی معاملے پر خصوصی نمائندوں کی حالیہ ملاقات پر چھ نکاتی اتفاق رائےکے حصول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصے میں چین اور بھارت کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق فریقین نے سفارتی اور فوجی چینلز کے ذریعے سرحدی صورتحال پر قریبی رابطے برقرار رکھے ہیں اور اہم پیش رفت کی ہے۔
اس وقت دونوں ممالک کی افواج سرحدی مسائل پر فریقین کے درمیان طے پانے والے حل پر مکمل اور موثر طریقے سے عمل درآمد کر رہی ہیں جو تاحال اچھا رہا ہے۔ چینی افواج سرحدی علاقوں میں پائیدار امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔