News Views Events

امریکہ کا سب سے بڑا دشمن وہ خود ہے،چینی وزارت دفاع

0

بیجنگ:امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے حال ہی میں دستخط کیے گئے مالی سال 2025 کے لیے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ میں چین کو قومی سلامتی کے بڑے چیلنجز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔
چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل زانگ شیاؤ گانگ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ امریکی بل فوجی اخراجات میں اضافے اور بالادستی برقرار رکھنے کا ایک بہانہ ہے اور یہ چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت ہے۔ چین اس پر شدید عدم اطمینان اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ امریکہ کا سب سے بڑا دشمن وہ خود ہے۔ 2001 سے لے کر اب تک بیرون ملک امریکہ کی جانب سے شروع کی جانے والی جنگوں اور فوجی کارروائیوں میں لاکھوں افراد ہلاک، زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی عسکریت پسندی نہ صرف دنیا میں پریشانی کا باعث بن رہی ہے بلکہ خود اُس پر بھی تیزی سے بیک فائر کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دفاعی نوعیت کی قومی دفاعی پالیسی پر عمل کیا ہے اور وہ کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ چینی فوج ہر قسم کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا دفاع کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.