نئے دور میں سی پی سی کے متحدہ محاذ کے کام پر چینی صدر کے اہم خیالات پر مطالعاتی کتاب کی اشاعت
بیجنگ: نئے دور میں سی پی سی کے متحدہ محاذ کے کام پر شی جن پھنگ کے اہم خیالات پر مطالعاتی کتاب حال ہی میں شائع ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں نیشنل کانگریس کے بعد سے متحدہ محاذ کے کام میں تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور نئے دور میں محب وطن متحدہ محاذ کے اتحاد، ترقی، پیش قدمی اور اس کی لچک کی صورت اچھی دکھائی دے رہی ہے ۔ اس کتاب میں نئے دور میں مختلف شعبوں میں متحدہ محاذ کے کام کے عملی فروغ اور متحدہ محاذ کے کام پر پارٹی کی مجموعی قیادت سمیت دیگر پہلوؤں سے شی جن پھنگ کے متعلقہ خیالات پر مطالعات شامل ہیں۔