یوکرین کو منجمد روسی اثاثوں کے منافع سےپہلی ادائیگی حاصل ہوئی
یوکرین کے وزیر اعظم ڈینیز اناتولیووچ شمے ہل نے کہا ہے کہ یوکرین کو منجمد روسی بیرون ملک اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی ادائیگی حاصل ہوئی ہے۔
یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے روسی صدارتی پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کے اثاثے غیر قانونی طور پر منجمد کیے گئے ہیں جو تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ پیسکوف نے زور دے کر کہا کہ روس ان غیرقانونی اقدامات پرمقدمہ دائر کرے گا اور اپنے حقوق اور املاک کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔