امریکہ ’’تائیوان کو مسلح‘‘کرکے تائیوان کو نقصان پہنچا رہا ہے، چینی میڈیا
امریکہ نے تائیوان کو ’’مسلح‘‘کرنے کی اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں، رپورٹ
بیجنگ : امریکی رہنماؤں نے حال ہی میں مالی سال 2025 کے لیے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ پر دستخط کیے ہیں۔ 895 ارب ڈالر کا فوجی خرچ ایک ریکارڈ ہے اور یہ واشنگٹن کے فوجی اخراجات کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ثابت کرنے کے لئے کہ یہ فوجی اخراجات بالکل معقول ہیں ، بل میں درجنوں بار چین کا ذکر کیا گیا ہے اور کئی جگہوں پر ‘چین کے خطرے کے نام نہاد مفروضے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ خاص طور پر امور تائیوان پر غیر ذمہ دارانہ بیانات اور فوجی حمایت کو بڑھا کر تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو سنگین غلط پیغام دیاگیا۔ گزشتہ ماہ میں امریکہ نے تائیوان کو 385 ملین ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی، 571.3 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا اور پھر 295 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی۔ امریکہ نے تائیوان کو "مسلح” کرنے کی اپنی کوششیں تیز کیوں کر دی ہیں؟ چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف تائیوان اسٹڈیز کے ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو لیو کھوانگ یو نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی فروخت یا امداد کے حالیہ سلسلے کی دو وجوہات ہیں۔ ایک طرف امریکہ متعلقہ مفاداتی گروہوں کے مفادات کے تحفظ اور اسلحے کی فروخت میں اضافے کے لیے امریکی ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کے دباؤ کا جواب دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اس سے ایک بار پھر یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ تائیوان طویل عرصے سے امریکہ کے لیے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کو چلاتے رہنے کا طریقہ اور فوجی اخراجات میں سالانہ اضافے کا بہانہ بن چکا ہے۔ دوسری طرف امریکہ ایسے حالات پیدا کر رہا ہے جس سے اگلی امریکی انتظامیہ کے لیے چین-امریکہ تعلقات سے نمٹنے میں مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ جہاں تک یہ خیال ہے کہ ان تمام اقدامات سے تائیوان کے عوام کو مزید خطرناک صورتحال میں دھکیلا جا رہا ہے یا نہیں ،تو یہ فکر امریکی حکومت کے زیر غور بالکل بھی نہیں ہے۔