چین کے وزیر برائے قدرتی وسائل وانگ گوانگ ہوا عہدے سے برطرف
بیجنگ: چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا تیرہواں اجلاس 25 دسمبر کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اختتام پذیر ہوا۔ رائے شماری کے بعد اجلاس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس قانون، نگرانی کے قانون میں ترمیم کے فیصلے اور سائنس و ٹیکنالوجی کو مقبول عام بنانےکے نئے ترمیم شدہ قانون کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وانگ گوانگ ہوا کو چین کے وزیر برائے قدرتی وسائل کے عہدے سے برطرف کیا جائے اور گوان چی اوؤ کو اس عہہدے پر مقرر کیا جائے۔
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے صدارتی فرمان نمبر 41، 42، 43 اور 44 پر دستخط کیے۔این پی سی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔