News Views Events

پاکستان کو ترقی یافتہ اسلامی مملکت بنانے کے لیے نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ ہونا ہوگا،ڈاکٹر ابرار حسین

0

اسلام آباد:آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی نوجوان طبقہ کی شمولیت کے بنا نا ممکن ہے،پاکستان کو ترقی یافتہ اسلامی مملکت بنانے کے لیے نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ ہونا ہوگا۔
انھوں نے یہ بات قائد اعظم محمد علی جناح کے 148 یوم پیدائش کے موقع پر ایسوسی ایشن کے آفس میں یوم قائد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ماہر ین تعلیم اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے کہا کہ قائدِ اعظمؒ نے مارچ 1948 میں اپنے فرمان میں نوجوان طبقہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ”میرے نوجوانو! میں تمہاری طرف توقع سے دیکھتا ہوں کہ تم پاکستان کے حقیقی پاسبان اور معمار ہو۔ دوسروں کے آلہ کار مت بنو‘ان کے بہکاوے میں مت آؤ۔ اپنے اندر مکمل اتحاد پیدا کرو اور اس کی مثال پیش کر دو کہ جوان کیا کر سکتے ہیں“۔
ڈاکٹر ابرار حسین نے کہا کہ قائد کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر نوجوان نسل پاکستان کو کلیدی کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے،والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ نوجوان نسل کو قائد اعظم اور آزادی کے دوران قربانی دینے والے آباؤاجداد سے مکمل طور پر آگاہ رکھیں،تاکہ انھیں آزادی جیسی بیش قیمت نعمت کا اندازہ ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.