کرسمس کا تہوار محبت ،اخوت،برداشت اور ایثار کا درس دیتا ہے ،چوہدری شجاعت حسین
چوہدری شجاعت حسین کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم، چوہدری شجاعت حسین نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک پیش کی ۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کرسمس کا تہوار محبت ،اخوت،برداشت اور ایثار کا درس دیتا ہے ،پیغمبر خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے انسانیت کے دکھوں پر مرہم رکھا اور اللہ تعالیٰ کے پیغام کو عام کیا ،
آج حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے انسانی ہمدردی،رواداری اور بھائی چارے کے پیغام پر عمل کی ضرورت ہے ،اقوام عالم کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے محبت کے پیغام کو مشعل راہ بنا کر نفرت کو مٹانا ہوگا ،
چوہدر ی شجاعت حسین نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کیلئے پرامن بقائے باہمی کے اصول اپنانا ہوں گے،دوسروں کے مذہبی عقائد اور روایات کے احترام سے ہی دنیا میں پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے ،ہمارے قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں قتل و غارت اور ظلم وجبر دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہوسکتا ہے ،پاکستان کی تعمیر وترقی اور بقا میں مسیحی برادری کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،قائد اعظم کے فرمودات اور آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے ،پنجاب کی حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں ۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے شب وروز محنت کرنا ہے ۔