اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سائبر کرائم کے خلاف اقوام متحدہ کا کنونشن منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر سائبر کرائم کے خلاف قانونی طور پر پابند اقوام متحدہ کے کنونشن کی منظوری دی ہے جس کا مقصد سائبر کرائم کی روک تھام اور اس پر کاری ضرب لگانے لئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ کنونشن 2025 میں ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ایک سرکاری تقریب میں دستخط کے لیے پیش کیا جائےگا اور چالیسویں دستخط کنندہ ملک کی توثیق کے 90 دن بعد نافذ العمل ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس کنونشن کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ 20 سال سے زائد عرصے میں پہلا بین الاقوامی فوجداری انصاف کا سمجھوتہ ہے ،جو سائبر کرائم کی روک تھام ، اس کا مقابلہ کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے رکن ممالک کی اجتماعی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔