غزہ کی پٹی میں ہر گھنٹے میں ایک بچہ ہلاک ہو رہا ہے، اقوام متحدہ
مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ یونیسف کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ فلسطین اسرائیل تنازع شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 10ہزارسے زیادہ بچے ہلاک ہو چکے ہیں، جو ہر ایک گھنٹے میں ایک بچے کی موت کے برابر ہے۔
بچوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے علاوہ غزہ کی پٹی میں زندہ بچ جانے والے بچے بھی سیکھنے کے مواقع سے محروم ہو گئے ہیں اور وہ صرف کھنڈرات میں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر سکتے ہیں، غزہ میں بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں زندہ بچ جانے والے بچے اپنی زندگی، اپنا مستقبل اور اپنی امیدیں کھو رہے ہیں۔