News Views Events

شام میں تمام مسلح دھڑوں کی تحلیل سے متعلق معاہدہ

0

شام کی قومی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق ،شامی مسلح گروپ حیات تحریر الشام کے رہنما احمد الشرع نے شام میں دیگر مسلح دھڑوں کے رہنماؤں کے ساتھ تمام مسلح دھڑوں کو تحلیل کرنے اور انہیں نئی وزارت دفاع کے تحت لانے کے بارے میں ایک معاہدہ طے کیا ہے۔
تاہم رپورٹ میں اس خبر کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔ اس ماہ کی 17 تاریخ کو حیات تحریر الشام کے فوجی رہنما ابو حسن الحماوی نے کہا کہ یہ گروپ اپنی مسلح افواج کو تحلیل کرنے اور انہیں شامی مسلح افواج میں ضم کرنے میں پہل کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.